the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نائب صدر ضلع وقف کمیٹی ومجلسی لیڈرنظام آباد نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی جس میں سرکاری پروگرام میں پروٹوکال کو ملحوظ نہ رکھنے، حکومت کی جانب سے مساجد کی آہکپاشی، مرمتی کاموں کی انجام دہی کیلئے منظورہ فنڈس کے تقسیم پروگرام میں ضلع وقف کمیٹی کے عہدیداروں کویکسر نظر انداز کرنے کی شکایت کرتے ہوئے اس خصوص میں تحقیقات کرنے اور عہدیداروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ نائب صدر ضلع وقف کمیٹی محمد ظہیر الدین جاوید نے آج ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ 16؍ فروری کو میونسپل کارپوریشن کے حدود میں حکومت کی جانب سے منظورہ مساجد کے چیکس کی تقسیم، مساجد انتظامی کمیٹیوں میں عمل میں لائی گئی چونکہ یہ پروگرام ریاستی وقف بورڈ کے تحت منعقد کیا جاتا رہا ہے اور مساجدکی آہکپاشی، رنگ و روغن و مرمتی کاموں کی انجام دہی کیلئے ہر سال ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے فنڈس



منظور کئے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان میں منظورہ ان فنڈس کی تقسیم تاخیر سے عمل میں لائی گئی اور اس پروگرام میں ضلع وقف کمیٹی کے عہدیداروں، نامزد عہدوں پر فائز قائدین کو نظر انداز کردیا گیا۔ اس پروگرام کی نا ہی اطلاع دی گئی اور نہ ہی اس پروگرام کو ضلع وقف بورڈ عہدیداروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ انہوں نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداروں کیخلاف تحقیقات کرنے اور کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ آئندہ پروگراموں میں اس طرح کے کوئی بدنظمی نہ کی جاسکے۔ انہوں نے اس خصوص میں ریاست تلنگانہ ڈائریکٹر آف پروٹوکول، تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ سی ای او کے علاوہ صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن کو بھی شکایت کی نقولات ارسال کی۔ ضلع کلکٹرنے اس خصوص میں تحقیقات کرانے اورحتی المقدور انصاف رسانی کرنے کا تیقن دیا۔ محمد ظہیر الدین جاوید کے ہمراہ سید نسیم احمدڈائریکٹر ضلع وقف کمیٹی، شیخ خلیل احمد، محمد وسیم علی و دیگر موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.